دلچسپ و عجیب

فالتو کنٹینرز سے ایسا کیا کام ہو گیا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی

جوہانسبرگ: یہ تو آپ سب کو معلوم ہوگا کہ دنیا بھر میں فالتو کنٹینرز کی بھرمار ہے اور ماہرین ہمیشہ ان فالتو کنٹینرز سے کچھ نا کچھ بنانے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں شہر جوہانسبرگ میں ڈرائیو لائنز اسٹوڈیو کے نام سے ایک مختلف طرز کی عمارت دکھائی دیتی ہے جسے 140 کنٹینروں سے تیار کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں فالتو کنٹینرز سے ہمیشہ کچھ نا کچھ تیار کیا جاتا ہے تاہم سی شہر میں طالب علموں کے لیے کنٹینر پر رہائشی کمرے تیار کیے گئے جن کی کامیابی کے بعد پورے خاندان کے لیے کنٹینر بلڈنگ بنائی گئی ہے۔ اس عمارت میں اپارٹمنٹس ہیں،سیڑھیاں ہیں اور بہت سے با کمال فیچرز ماجود ہین-

اس گھر کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ایک طرف جدید ترین بیڈروم اور دوسری طرف بچوں کے کھیلنے کے لیے کشادہ جگہ ماجود ہے-

اس گھر کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ایک طرف جدید ترین بیڈروم اور دوسری طرف بچوں کے کھیلنے کے لیے کشادہ جگہ ماجود ہے اور یہ گھر 300 سے 600 مربع فٹ وسیع ہیں۔

اس حیران کن عمارت کے لیے 140 مختلف رنگوں کے کنٹینروں کا انتظام کیا گیا اور لوہے کے ہونے کی وجہ سے ان میں شدید گرمی ہوتی ہے لیکن ٹینشن کی ضرورت نہیں ان میں انسولیشن مٹیریل لگانے کے بعد اوپر تلے رکھا گیا۔ اور اس کے علاوہ طوفان بارش یا کسی بھی قدرتی آفت سے بچنے کے لیے اس میں جدید ٹیکنالوجی اور جدید طریقہ کار استمعال کیا گیا ہے-

علاوہ ازیں اس میں جدید ترین کھڑکیاں اور پھسلنے سے بچانے کے لیے بھی بہترین سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے-

ہر گھر میں باورچی خانہ، کھانے کا کمرہ ، بیڈ روماور باتھ روم بنائے گئے ہیں ۔ گراؤنڈ فلور پر کچھ دکانیں اور گھر نکالے گئے ہیں جبکہ بقیہ فلور صرف رہائش کے لیے مختص ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close