کھیل

پاک نیوزی لینڈ میچ میں امپائر نے بھی چیف جسٹس ثاقب نثار جیسا انداز اپنالیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے 26 ویں اوور میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب کیوی بلے باز راس ٹیلر نے محمد حفیظ کی بالنگ پر امپائر سے اعتراض کیا۔

راس ٹیلر نے امپائر سے کہا کہ حفیظ ‘دوسرا’ کرا رہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے۔

امپائرز نے کیوی بلے باز کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹنگ کریں، ہم دیکھ رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس معاملے پر امپائرز سے بات چیت کی اور پھر محمد حفیظ کو بولنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اس سے پہلے بھی کئی بار اعتراض اٹھایا جا چکا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔

Source
جیو نیوز
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close