پاکستان

رحیم یارخان میں دو بہنوں کے اغوا اور زیادتی کے بعد بھائیوں نے کیا خوفناک کام کیا ؟ استغفراللہ

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں مبینہ طور پر اغوا اور زیادتی کے بعد واپس گھر آنے والی بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔

واقع دودن پہلے رحیم یار خان کے علاقے جمال دین والی میں پیش آیا جب دو بہنوں کو مبینہ طور پر اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

جب دوںوں لڑکیاں گھر آئی تو اُن پر قیامت ٹوٹ پڑی اور اُن کے چچا ذاد بھائیوں نے انہیں گلا دبا کر غیرت کے نام پرقتل کر دیا-

واقعے کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور اپنی ہی عدعیت میں پرچہ درج کرکے قتل کرنے والے چچاذاد بھائیوں اور مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے تین مجرمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا اور دو ابھی مفرور ہیں-

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکیاں اغواء نہیں ہوئیں بلکہ خود اپنے دوست سے ملنے گئی تھیں۔

جبکہ دوسری جانب متاثرہ لڑکیوں کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹیوں کو بااثر افراد کے بیٹے نےاغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close