پاکستان

شاہد خاقان عباسی نے فیاض چوہان کو بڑی آفر کردی، سب حیران

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان میرے خرچے پر اپنا دماغی علاج کروالیں-

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ین آر او سےمتعلق جھوٹ بولا جاتاہے، وزیر بھی جھوٹ بولتے ہیں اور بدقسمتی سے وزیراعظم کا بھی یہی رویہ ہے، یہ ان کا پرانا طریقہ ہے، ہم نے کہا ہے اسمبلی سمیت جس فورم پہ الزام لگانا ہے لگاؤ، اس طرح کے جھوٹ بولنا حکومتوں کو زیب نہیں دیتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ دھرنوں میں وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی رٹ قائم کروں گا، مظاہرین نے جو باتیں کیں ہمیں علم نہیں تھا، وہ بھی وزیراعظم نے ہمیں بتائیں، مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف باتوں کا کم ازکم مجھے تو علم نہیں تھا، اس کے بعد سوشل میڈیا پر دیکھا تو مظاہرین نے بہت سی باتیں کی ہوئی تھیں، ہم تشدد کے خلاف ہیں، راتوں رات معاہدہ ہوا جس کی کسی کوکوئی سمجھ نہیں

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے لوگ کتنے خوش ہیں یہ سڑک پر جاکر لوگوں سے پوچھ لیں، ابھی سو دن پورے نہیں ہوئے، کوئی پی ٹی آئی یاعمران خان کا نام لیوا باقی بچا ہے؟ ان کے 100 دن کی رپورٹ آئے گی تو پتا چلے گا کہ انہوں نے کیا کیاہے؟

جب اُن سے وزیراطلاعات پنجاب کے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ کہتے ہیں کہ جلاؤ گھیراؤ میں (ن) لیگ کے کارکن ملوث ہیں؟ اس پر شاہد خاقان عباسی نے صوبائی وزیر کا دماغی معائنہ کرانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اس کی فیس دینے کو تیار ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت بتائے کہ آئی ایم ایف سے کیا بات کررہی ہے؟ پی ٹی آئی کا تو دعویٰ تھا خود کشی کرلیں گے مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ ملک کے اقتصادی حالات اورسیکیورٹی صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے، اتنا بڑا واقعہ ہوا کسی وزیریا وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین ہمارا دوست ملک ہے ،وہاں کا کوئی دورہ کبھی ناکام نہیں ہوتا، یہ ضروری ہے کہ وزیراعظم بتائیں چین میں کیا باتیں ہوئیں، مشترکہ اعلامیے میں بہت سی باتیں وضاحت طلب ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close