پاکستان

9 نومبر کو چھٹی کی ہوگی یا نہیں حکومت نے فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وزیر مملکت شہریار آفریدی نے اپنی تازہ بیان میں کہا ہے کہ 9 نومبر کو چھٹی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں-

پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے یوم پیدائش 9 نومبر کی چھٹی کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ نئے پاکستان کا وژن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کام ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ نے ایک چھٹی نہیں کی۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نثار چیمہ نے سوال کیا کہ محنت کا فلسفہ پھر یوم قائد پر کیوں لاگو نہیں ہوتا؟

تاہم پی ٹی آئی ارکان اس بات کا جواب نا دے سکے اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یہ کہہ کر بات ختم کردی کہ چھٹی کے بجائے اسکولوں میں بچے علامہ اقبال کے فلسفہ سیکھیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close