پاکستان

چوہدری نثار نے میاں صاحب کو پہچاننے سے ہی انکار کردیا، اہم خبر

اکوڑہ خٹک: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور نوازشریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق جب چوہدری نثاراوکاڑہ میں مولانا سمیع الحق کی گھر تعزیت کے لیے گئے تو میڈیا نے اُن کو چاروں طرف سے گھیر لیا اس موقع پر ابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کو راستہ دینا ہوگا۔

اس موقع پر ایک صحافی نے میاں صاحب کے متعلق سوال کیا کہ میاں صاحب آرہے آپ انتظار کریں گے؟

چوہدری نثار نے صحافی سے پوچھا کون سے میاں صاحب آرہے ہیں؟ اس پر صحافی نے جواب دیا کہ میاں نوازشریف آرہےہیں۔

انھوں نے روکھے انداز میں جواب دیا کہ وہ آئیں تو انہیں میری طرف سے سلام کہنا –

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close