پاکستان

وزیراعظم عمران خان کو کراچی سے کچھ نہیں ملا، بڑا انکشاف

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ وزیراعظم کی کنٹینر اور چین میں تقریر ایک جیسی تھی اور انہیں چین سے کچھ نہیں ملا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال زیادہ خراب تھی، ہم پولیس کے پہرے میں ہائی ویز پر سفر کرتے تھے لیکن سندھ حکومت کی محنت سے امن و امان بہتر ہوا، شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو خصوصی اختیارات دیئے اور آج صورتحال بہت بہتر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تھر کا دورہ کریں وہاں کی خوبصورتی اور ترقی متاثر کرے گی، مشرف کے دور میں تھر گیا تھا، کراچی سے اس وقت 8 گھنٹے سے زیادہ لگے تھے مگر اب سڑکیں بہت اچھی ہیں، یہ پی پی حکومت کی محنت ہے، مٹھی اسپتال کو بہت بہتر کیا ہے۔

انھوں نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کو خوف کھا گیا ہے، اب آپ کو خوف کے ماحول سے نکالنا ہے، نہیں تو کچھ نہیں کرسکیں گے، ہمیں گورننس کے سنجیدہ مسائل ہیں۔

مراد علی شاہ نے نیب کے سلوگن ’سے نوٹو کرپشن‘ پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اس سلوگن سے ظاہر ہوتا ہے ہم سب کرپٹ ہیں، کرپشن کا خاتمہ سلوگن سے نہیں ہوگا بلکہ اچھی گورننس سے ہوگا۔

انھوں نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کبھی کسی کی تعریفیں کرتے تھے، آج کسی اور کی کررہے ہیں جب کہ ہم کہتے ہیں کہ ہم ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تو کہتے ہیں این آر او مانگ رہے ہیں۔

مراد علی نے شاہ نے وزیراعظم کے دورۂ چین سے متعلق کہا کہ چین سے وزیراعظم کو کچھ نہیں ملا، ان کی کنٹینر اور چین میں تقریر ایک جیسی تھی، وزیراعظم پاکستان کے لیے چین گئے، امید تھی کہ چین میں سندھ کے لیے بھی بات ہوگی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close