پاکستان

کراچی میں ایسا کیا کام ہوگیا کہ لاکھوں لوگ پھنس گئے ؟ جانئیے

کراچی: شہر قائد میں تجاوزات اور دیگر وجوہات کی وجہ کی مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام سے لاکھوں شہری پھنس گئے۔

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں تجاوزات کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام ہوگیا جس کے وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ محصور بن کے رہ گئے-اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں تجاوزات کی وجہ سے بد ترین ٹریفک جام ہوگیا جس کے وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ محصور بن کے رہ گئے-

ترجمان ٹریفک کے مطابق اہراہ فیصل میٹرو پول ہوٹل سے لے کر ڈرگ روڈ تک گاڑیاں آہستہ آہستہ سفر کررہی ہیں۔ اس طرح ڈالمیا سے لے کر جوہر چورنگی اور وہاں سے کامران چورنگی تک گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

ٹریفک جام کے معاملے پر آئی جی سندھ کلیم امام بھی خاصے غصے میں نظر آئے اور احکامات جاری کیے کہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ٹریفک کی روانی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں، سیکشن افسران ٹریفک دباؤ میں آنے والی سڑکیں کلیئر کرائیں، متبادل روٹس پر ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کیا جائے اور تھانہ پولیس اور ٹریفک پولیس باہم اشتراک سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں جب کہ زونل ڈی آئی جیز ٹریفک پولیس سے ہرممکن تعاون کو یقینی بنائیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close