انٹر نیشنل

جمال خاشقجی کے بیٹوں نے سعودی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے سعودی حکومت سے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ والد کی لاش کو جلد از جلد ان کے حوالے کیا جائے وہ انہیں جنت البقیع میں دفنانا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی صحافی حافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے سعودی حکومت سے مطالبہ کہا کہ والد کی لاش کو جلد از جلد ان کے حوالے کیا جائے وہ انہیں مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں دفنانا چاہتے ہیں۔

صلاح خاشقجی نے کہا کہ والد کی لاش کے حوالے سے سعودی حکام سے بات ہوئی ہے، امید ہے جلد ہی ایسا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے جانے سے قبل محمد بن سلمان سے ہاتھ ملانے کو غلط رنگ دیا گیا اور میڈیا پر اس حوالے سے مختلف طرح کی خبریں چلائی گئیں، کچھ لوگ میرے والد کی موت پر سیاست کررہے ہیں تاہم سعودی کنگ نے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

عبداللہ خاشقجی نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ن کے والد کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ تکلیف دہ نہیں رہا ہوگا، اور ان کی موت جلد ہی واقع ہوئی ہوگی جب کہ والد کے قتل ہونے کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کی وجہ سے ہم چند ہفتے شدید اذیت میں مبتلا رہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close