کھیل

بھارتی میڈیا کو بابر اعظم کی کامیابی ہظم نا ہوئی، بھارتی سیخ پا ہو گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپرہٹ بیٹسمین بابراعظم نے گزشتہ روز ویرات کوہلی کا تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ کے اپنے نام کرلیا ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھن جانے پر بھارتی سیخ پا ہو گئے-

پاکستان کے نوعمر بیٹسمین بابراعظم نے گزشتہ روز عمدہ بیٹگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویرات کوہلی کا تیز ترین ٹی ٹوئنٹی ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑ گئی-

سوشل میڈیا صارفین نے ویرات کوہلی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور بابراعظم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ، کئی بھارتی صارفین نے بابراعظم کی صلاحیتوں کو سراہا اور کئی نے قومی ٹیم کے بلے باز کی کارکردگی کو آٹے میں نمک کے برابر قرار دے دیا۔

ایک بھارتی صارف نے دلبرداشتہ ہوکر کہا کہ پاکستانی بیٹسمین کے کیریئر کا سفر تو ابھی شروع ہوا ہے، ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنا رکھے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، بابراعظم کی کارکردگی آٹے میں نمک کے برابر ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close