پاکستان

وزیر اطلاعت فواد چوہدری نے اپوزیشن کی خوب کلاس لے لی

وفاقی وزیر اطلاعت فواد چوہدری نے اپوزیشن کو خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم این آر او نہیں دے سکتے اور کوئی توقع نہیں کرے کہ ہم مقدمات روک لیں گے یا اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

وفاقی وزیراطلات فواد چوہدری نے بعض سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست میں بھی کچھ لوگ ہیں جو زمین پر فساد پھیلا رہے ہیں، سپارکو سے کہوں گا کہ انہیں خلاء میں بھیج دیں اور واپسی کا راستہ نہ چھوڑیں تو ہماری بچت ہوجائے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پوزیشن سے ہمارا جھگڑا صرف ایک ہے، اپوزیشن کہتی ہے این آر او، اور ہم کہتے ہیں نہ رو، ہم این آر او نہیں دے سکتے، کوئی توقع نہ کرے کہ ہم مقدمات روک لیں گے یا ان سے پیچھے ہٹ جائیں گے اس کے علاوہ اپوزیشن سے مسئلہ نہیں اور اے پی سی اسی لیے ہورہی ہے، ان کو ایک مسئلہ ہے ہمارے خلاف کیسز نہ سنے جائیں، یہ پاکستان کا پیسہ ہے وہ واپس کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں احتساب کےنام پر سیاست کی، احتساب کو انتقام اور سیاسی عزائم کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، عمران خان کی قیادت میں ایسا شخص آیا ہے جسے کوئی رعایت نہیں چاہیے، وہ ایک روپے کے روادار نہیں اور ان کے بچوں کے بھی کوئی مسئلے نہیں، انہیں نہ کوئی رعایت دینی ہے نہ لینی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close