پاکستان

تحریک لبیک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، گرفتاریاں شروع

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والی جماعت تحریک انصاف کے خلاف حکومت نے بڑا کریک ڈائون شروع کردیا-

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام شہروں میں شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے اسلام آباد سے 11 اور کراچی سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر دہشت گردی، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں جب کہ مقدمات میں 100 سے زائد نامعلوم افراد نامزد ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کورال اور شہزاد ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے 11 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے ترامڑی چوک پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو زخمی کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات ابتدائی طور پر نامعلوم افراد کے خلاف درج کیے جارہے ہیں، ملزمان کی سی سی ٹی وی اور سوشل میڈیا وڈیوز سے شناخت کی جائے گی جب کہ مقدمات میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہونے والے دھرنے اور ہنگامہ آرائی کے خلاف مختلف تھانوں میں 12 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close