پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان کون کونسے معاہدوں پر دستخط ہوئے ؟ جانئیے

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے-

پاکستان اور چین کے درمیان ہوئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق تمام ممالک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل کی دہشت گردی سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں اس لیے تمام ممالک یو این پابندیوں کے معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے باز رہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ عالمی دہشت گردی سے متعلق جامع کنونشن کا اتفاق رائے سے مسودہ تیار کیا جانا چاہیے جب کہ مقاصد کے حصول کے لیے قانون کی حکمرانی اور طویل المدتی جامع رولز بنائے جائیں۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور پارٹنرشپ ہمیشہ مضبوط رہے گی اور مستقبل میں پاک چین کمیونٹی کی سطح پر تعلقات کو مستحکم کیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیے میں چین کی جانب سے پاکستان کی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملک عالمی اور علاقائی معاملات پر مشترکہ تعاون اور رابطوں کو مربوط بنائیں گے اور یو این سمیت تمام عالمی فورمز پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق عالمی، خطے اور مقامی حالات جیسے بھی رہے، دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط ہوئی ہے، دونوں ملک 2005 میں مشترکہ طور پر دستخط کردہ فرینڈ شپ ٹریٹی کے رہنما اصولوں پر کار بند ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close