پاکستان

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی عمران حکومت کے خلاف بول پڑی

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ بھی عمران خان کی حکومت کے خلاف بول پڑی-

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ بیگم جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  عدلیہ کے دفاع میں بڑی دلیرانہ تقریر کی گئی تھی لیکن تقریر کے 3 دن بعد ہی حکومت مطالبات کے سامنے جھک گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی جب کہ اب بھی امید ہے حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہوگی جو ہم نہیں جانتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت سے بری ہونے والی آسیہ بی بی کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی اور اس کو ملک سے نہ جانے دینا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close