شوبز

راحت فتح علی خان نے سعودی عرب میں پہلا کنسرٹ کیوں نہیں کیا ؟ سب سامنے آگیا

ریاض: پاکستان کے پرکشش اقوال و گلوکار راحت فتح علی خان کا سعودی عرب میں ہونے والا پہلا کنسرٹ منسوخ ہو گیا۔

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا پہلا میوزک شو آج سعودی عرب کے شہر ریاض کے کنگ فہد کلچر سینٹر میں ہونا تھا۔

میوزک شو کے سینکڑوں ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے تھے لیکن نتظامیہ نے عین وقت پر شو کو منسوخ کر دیا۔

عرب نیوز کے مطابق شو میں 3 ہزار تک مداحوں نے شرکت کرنی تھی جس میں پاکستانی اور بھارتی شہری شامل تھے جب کہ شو کی ٹکٹوں کی قیمت 100 سے 1000 سعودی ریال تک رکھی گئی تھی لیکن پاکستان کے خراب حالات کے باعث کنسرٹ کو منسوخ کیا گیا۔

راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ سعودی ایجنسیز اور پاکستانی سفارتخانے نے پاکستان کے خراب حالات کے باعث شو کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ حالات ٹھیک ہونے پر جلد ہی دوبارہ شو کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بے حد محبت اور احترام ملا ہے جس کو کبھی بھول نہیں سکتا۔

کنسرٹ کے منسوہ ہونے پر شائقین نے انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close