پاکستان

اسحاق ڈار کے گھر کیا عجیب و غریب کام ہوگیا ؟ جانئیے

لاہور: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی دو قیمتی گاڑیاں مرسڈیز بینز اور لینڈ کروزر غائب ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ میں ماجود گھر سے دو قیمتی گاڑیاں غائب ہوگئی ہیں، واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اسحاق ڈار کے پیش نا ہونے پر عدالت نے ان کی تمام جائیدائیں قرق کرنے کا حکم دیا تھا-

نیب نے ایکسائز سے مدد مانگتے ہوئے ایک مراسلہ بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ گاڑیوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کرے۔

نیب کے عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق سابق وزیر خزانہ کے دبئی میں 3 فلیٹس، گلبرگ لاہور میں ایک گھر، چار پلاٹس اور اسلام آباد میں بھی 4 پلاٹس ہیں۔

یاد رہے وفاقی ادارے ایف آئی اے نے اسحاق ڈار کو گرفتار کرنے کے لیے اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے ہیں اور انٹرپول کو درخواست بھی دے دی گئی ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close