شوبز

شارخ خان نے دپیکا کو گلے لگانے کی خواہش ظاہر کردی

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 53 ویں سالگرہ کا جشن منایا، اس موقع پر انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ جب انہوں نے دپیکا کی شادی کی خبر سنی، وہ انہیں گلے لگانا چاہتے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جب شارخ خان کی فلم "زیرو” کا ٹریلر ریلز ہوا تو اس موقع شارخ خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب میں نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا، اُس وقت میں نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور مادھوری ڈکشت کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جب ان اداکاراؤں کی شادی ہوئی، اُس وقت میں اداکار بن رہا تھا، اُس کے بعد اگلی نسل کی شادی ہوئی اور اب بالی وڈ میں نئی نسل کی شادیاں ہو رہی ہیں، جس پر مجھے بے حد خوشی ہے۔

کنگ خان نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی بتایا کہ میں حسیناؤں کی شادی پر خوش ہی ہوسکتا ہوں کیونکہ ظاہر سی بات ہے میری شادی تو ہوچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں حسیناؤں کی شادی پر خوش ہی ہوسکتا ہوں کیونکہ ظاہر سی بات ہے میری شادی تو ہوچکی ہے۔

انھوں نے 14 اور 15 تاریخ کو ہونے والی دپیکا اور رنویر کی شادی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ خبر سنی تو میں نے دپیکا کو فون کرکے مبارک باد دی، میں انہیں گلے لگانا چاہتا تھا، میں چاہتا ہوں کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close