پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا مولانا سمیع الحق حملے پر اہم بیان سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان نے سربراہ جے یوآئی (س) مولا ناسمیع الحق پر حملے کے نتیجے میں ان کی شہادت کی شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار-

عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک جید عالم دین اور اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا-

ان کا مزید کہنا تھا کہ ولانا سمیع الحق کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق پر حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

انھوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمے داران کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ عمران خان اس وقت چین کے دورے پر ہیں اور ان کے طرف سے گہرے دکھ و غصے کا اظہار کیا گیا ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close