پاکستان

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اتلانہ حملہ راولپنڈی میں کیا گیا جس میں مولانا فضل الحق شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا-

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ راولپنڈی میں کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے۔

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مولانا سمیع الحق پر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے شدید فائرنگ کی۔

مولانا صاحب کو ڈسٹرکٹ اسپتال کے لیے لے جایا جاریا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے-

اب تک کے ذرائع کے مطابق قاتلانہ حملے میں مولانا صاحب کے ڈرائیور اور محافظ شدید زخمی ہوئے ہیں-

جمعیت علمائے اسلام س پشاور کے صدر مولانا حصیم نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مولانا سمیع الحق دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم تھے اور پاکستان و افغانستان سمیت مختلف ممالک کے علمائے کرام اس مدرسے سے فارغ التحصیل ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close