پاکستان

حکومت نے نئے آئی جی اسلام آباد کی تقرری کردی، جانیئے وہ کون ہیں ؟

اسلام آباد: حکومت نے عامر ذوالفقار کو اسلام آباد پولیس کا نیا آئی جی مقرر کردیا-

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار کو اسلام آباد پولیس کا نیا آئی جی مقرر کردیا، اور نو منتخب آئی جی اسلام آباد پی ایس پی کے افسر رہ چکے ہیں اور علاوہ ازیں وہ آئی جی موٹروے پولیس بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی وہ کئی بڑے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جن میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان، ایس ایس پی اسپیشل برانچ لاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہور اور ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت اہم عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close