پاکستان

پاکستان کے حالات انتہائی کشیدہ ہونے لگے، ریلوے آپریشن شدید متاثر

کراچی: ملک بھر میں عوام کے احتجاج کے بعد ریلوے آپریشن شدید متاثر کراچی سے چلنے والی گرین لائن کی روانگی منسوخ کردی گئی۔

ڈی سی او ریلوے کا کہنا ہے کہ آج کراچی سے روانہ ہونے والی گرین لائن کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے جب کہ کل چلنے والی عوام ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کی گئی ہے۔

ڈی سی او ریلوے نے مزید کہا کہ رینوں کی منسوخی کے بعد مسافر اپنی رقم اسٹیشن سے واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جب کہ راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس 30 گھنٹے سے معطل ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین سروس براستہ وزیر آباد سرگودھا چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close