کھیل

پاکستان کرکٹ کے بڑے نام نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ سے رِیٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا-

پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے 53 ایک روزہ میچز میں 36.9 کی اوسط سے ایک ہزار 845 رنز بنائے، انہوں نے 3 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بنائیں اور ان کا بہترین اسکور 102 رنز رہا۔

انھوں نے اپنی ون ڈے کرکٹ کا آغاز اوپنر نے 2011 میں بلفاسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف کیا اور وہ سال 2018 میں ہونے والی پاک نیوزی لینڈ سیریز سے باہر ہیں-

اظہر علی کو 2015 میں قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی بنایا گیا لیکن ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کع بیک ٹوبیک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور حالات یہاں تک آگئے کہ پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی ٹاپ سے باہر ہونے کا خدشہ درپیش ہو گیا اور ولڈ کپ کے لیے کولیفائڈ رائونڈ کا خطرہ منڈلانے لگا-

فروری میں جب پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں سے انتہائی برے طریقے سے شکست ہوئی اور اظہر علی نے دل برداشتہ ہوکر کپتانی سے استعی دے دیا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close