انٹر نیشنل

سعودی صحافی خاشقجی کو کیسے قتل کیا گیا ؟ تمام تفصیلات سامنے آگئی

انقرہ: سعودی صحافی جمال خاشق جی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، ترک پراسیکیوٹر کا الزام سامنے آگیا-

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے ترک پراسکیوٹر جنرل نے کہا کہ خاشقجی کو قونصل خانے میں گھستے ہی دبوچا گیا اور گلا دباکر مارا گیا جس کے بعد لاش کو ٹکڑے کرکے ٹھکانہ لگایا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ترک حکام کی جانب سے جذبہ نیک نیتی کے تحت تعاون کے باوجود کوئی جوابی تعاون نہیں ملا جب کہ سعودی عرب کی ٹیم سے لاش سے متعلق سوالات کیے گئے جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

پراسیکوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ طریقہ واردات سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ ملزمان نے انہیں گھات لگاکر مارا ہے۔

ترک پراسکیوٹر کے مطابق سعودی فریق سے قتل میں ملوث ملزمان کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ استنبول کے دورے پر آئے ہوئے سعودی پراسیکیوٹر نے ترک پراسیکوٹر جنرل کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close