شوبز

پریانکا چوپڑانے نک جونزسے محبت کی حیران کن وجہ بتادی

لاکھوں دلوں کی رانی پرینکا چوپڑا اب امریکی گلوکار نک جوںس کے دل کی رانی ببنے والی ہیں، نک جونس نے پرینکا کے لیے خوابوں کا گھر بھی خرید لیا ہے اور ذرائع کے مطابق اُن کی شادی اگلے ماہ ہے-

پریانکا نے کہا میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی تھی جونہ صرف میری اور میرے کام کی عزت کرے  بلکہ میری زندگی بھر کی محنت کو سمجھے جب کہ وہ کامیابی جو میں نے کئی برسوں میں کام کرکے حاصل کی وہ اس کی بھی عزت کرے، کسی بھی رشتے کو قائم رکھنے کے لیے عزت اور بھروسہ بہت ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتی تھی کہ میری زندگی میں شامل ہونے والا شخص یہ سوچ رکھتا ہو کہ اگر اس کا کام ضروری ہے تو میرا کام بھی ضروری ہے، اوراس کے لیے جتنا اہم اس کا نظریہ ہو اتنی ہی اہم میری بات بھی ہواوریہ وہ عزت ہے جو ایک دوسرے کو دی جاتی ہے۔ نک میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں اس لیے میں ان سے شادی کررہی ہوں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close