پاکستان

کراچی کے حالات ایک بار پھر کشیدہ ، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی: مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سپریم کورٹ کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد ملک کے حالات خراب ہونے لگے مزہبی جماعتوں نے کراچی سمیت پاکستان بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنا شروع کردی-

محمکہ داخلہ سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کراچی کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 نافز کردی اور اس کے ساتھ ہی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے-

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لیے پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے بھی 10 روز کے لیے منسوخ کردیئے گئے۔

تاہم صحافی، پولیس اہلکار، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں، سیکیورٹی گارڈز اور رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کے اوقات کے دوران اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close