پاکستان

شیخوپورہ میں 6 شادیاں کرنے والے شخص کو بیوی نے قتل کردیا

شیخوپورہ: چھ شادیاں کرنے والے شخص پر خدا کا عذاب ٹوٹ پڑا اپںی ہی ایک بیوی نے قتل کر دیا۔

شیخوپورہ کے علاقے الف کالونی میں 6 بیویوں کے شوہر اور 70 سالہ شخص کو اس کی ہی بیوی نے قتل کردیا-

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے شوہر کو نشہ آور دوا پلا کر بے ہوش کیا اور پھر اسے گولی مار دی۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقتول اصغر عرف کالو نے چھ شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ 4 بیویوں اور 17 بچوں کے ساتھ ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھا۔

ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ قتول شوہر اس پر تشدد کرتا تھا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close