کھیل

کپتان کولن منرو نے پاکستانی ٹیم کر ہرانا ایک بڑا چیلج قرار دے دیا

دنیا کی نمبر ون ٹیم پاکستان کو ہرانا بہت بڑا چیلنج ہے کیویز کپتان کولن منرو کا بڑا بیان سامنے آگیا-

آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو وائٹ واش کرنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم کا مقابلہ ہے ٹیم نیوزی لینڈ سے اور اس موقع پر کیوز کپتان کا کہنا تھا کہ یواے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے، آسٹریلیا کے خلاف جس طرح ٹی ٹوئنٹی نمبر ون ٹیم نے پرفارم کیا، اس کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہےکہ ہمیں کتنی محنت کرنا پڑے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شارجہ میں افغان لیگ کے میچز کھیلنے کا تجربہ ضرور ہے لیکن ابوظہبی کی وکٹ ذرا مختلف ہے، پہلی دفعہ اپنے ملک کی جانب سے یواے ای میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے اکثر کھلاڑی کافی دیر سے کھیل سے دور ہیں، تاہم جو لیگز کھیل کر پہنچے ہیں، ان کی فارم کا ضرور فائدہ ملے گا۔

اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ رفراز الیون اس فارمیٹ میں لگاتار 10 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے، وہ بڑے اعتماد کے ساتھ ان کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں، تاہم ہم ایک اچھے مقابلے کے لیے تیار ہیں، کورے اینڈرسن سمرسیٹ کاونٹی کھیل کر آرہے ہیں،ان کی موجودگی سے دوسرے پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ایک سیریز سب کو دیکھنے کو ملے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close