پاکستان

جاپانی شہزادی نے اپنے پیار کیلئے شاہی اعزاز کو خیرباد کہہ دیا

آپ نے ایسا فلموں اور ڈراموں میں تو دیکھا ہوگا کہ پیار اور جنگ میں سب جائز ہوتا ہے لیکن جاپان کی شہزادی نے اسے حقیقت کر دکھایا-

گزشتہ روز جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے میجی مزار میں 28 سالہ جاپانی شہزادی ایاکو نے 32 سالہ عام شہری کی موریا سے پسند کی شادی رچالی لیکن ایسا کرنے سے پہلے انہیں اپنی شاہی زندگی اور شاہی اعزاز سے دستبردار ہونا پڑا-

شہزادی کا تعلق شاہی خاندان ست ہے لیکن موریا نیپون یوسین نامی ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے –

شاہی خاندان کا ایک اصول ہے کہ اگر شہزادی کی شادی کسی شاہی خاندان میں ہوتی ہے تو ان کو شاہی اعزاز سے نوازا جاتا ہے لیکن اگر ان کی شادی کسی عام خاندان میں ہوتی ہے تو ان سے شاہی اعزاز واپس لے لیا جاتا ہے-

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق شہزادی اور ان کے خاوند نے شادی کے بعد جاپانی میڈیا سے گفتگو کی جس میں موریا کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ شہزادی ایاکو کو عام زندگی گزارنے میں ضرور مدد کریں گے، وہ ان کا زندگی بھر ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب شہزادی کا کہنا تھا کہ وہ اس شادی سے بہت خوش ہیں اور امید کرتی ہیں کہ شاہی خاندان کے لیے ان کی خدمات جاری رہیں گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close