پاکستان

مدعی بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا، افسوس ناک خبر

اٹک میں معمر شخص کے قتل کا معمہ حل ہوگیا اور مدعی بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا-

پاکستان کے شہر اٹک میں میں مدعی بیٹا ہی باپ کا قاتل نکلا اور جائیداد کی لالچ میں باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا-

ڈی ایس پی ضیغم عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قتل کی واردات 14 اکتوبر کو فجر کے وقت ہوئی، جبمحمد اقبال نامی 72 سالہ شخص نمازِ فجر کے لیے مسجد جارہا تھا اور راستے میں ہی قتل کردیا گیا، تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مدعی مقدمہ بیٹا شوکت ہی باپ کا قاتل ہے جس نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

ملزم شوکت 3 بچوں کا باپ ہے اور وہ درزیوں کا کام کرتا ہے اور اُس نے پسوں کی لالچ میں آکر اپنے باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور اس کے قبضے سے 32 بور پستول اور واردات میں استمال ہونے والی موٹر سائیکل بر آمد ہوچکی ہے-
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close