شوبزوڈیوز

شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کا ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ توڑ بزنس

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم زیرو نے ریلز سے پہلے ہی 100 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے-

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم  ’زیرو‘ نے ریلیز سے قبل ہی 100 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔ فلم نے یہ بزنس ڈسٹری بیوشن رائٹس کی مد میں کیا ہے۔ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ کی پروڈکشن ’ریڈ چلی‘ نے پیشگی بنیاد پر فلم کے ڈسٹری بیوشن رائٹس ملک کے مختلف ڈسٹری بیوٹرز کو فروخت کردیئے ہیں۔

واضح رہے اس فلم میں بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ کیرینہ کیف اور بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی بیگم انوشکا شرما بھی ایکشن میں نظر آئیں گی-
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close