کھیل

پاکستان سے سیریز کا سن کر کیویز کے ہاتھ پائوں کانپنے لگے

دبئی: آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں شاندار پرفامنس دیکھ کی کیویز پریشان نظر آتے ہیں-

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان نے آسٹریلین ٹیم کو وائٹ واش کر دیا اور اس سیریز میں بھرپور ٹیم ورک بھی دیکھنے کو ملا اور اب پاکستان کا مقابلہ ہونے والا ہے انگلش ٹیم نیوزی لینڈ سے جو کی ایک مضبوط حریف کے طور پر سامنے آرہی ہے-

کیوز کے کوچ ریگ میک ملن نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ کہ کیویزکیلیے یو اے ای کی گرم مرطوب کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا کسی چیلنج سے کم نہیں جبکہ وہ کھلاڑیوں کی تیاری کیلیے مختلف طریقے استعمال کررہے جن میں رات کو پریکٹس بھی شامل ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہمارے بہت سے کھلاڑی سرخ گیند سے چار روزہ کرکٹ کھیل کر یہاں آئے ہیں انھیں واپس سفید بال اور خاص طور پر ٹوئنٹی 20 کے ماحول میں لے جانا کافی مشکل ہے، اس لیے ہم انھیں ٹریننگ کے دوران مختلف فرضی صورتحال میں ڈالتے ہوئے پریشر میں لانے کی کوشش کرتے اور یہ دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا ردعمل دیتے ہیں، گرم کنڈیشنز میں کھیلنا ہمارے بیٹسمین اور بولرز دونوں کے لیے مختلف تجربہ ہوگا، ان کیلیے بہتریہی ہے کہ وہ جلد سے جلد ماحول سے ہم آہنگ ہوں، ان کا کچھ پسینہ نکلے تاکہ وہ بدھ سے شروع ہونے والی سیریزکیلیے مکمل طور پر تیارہوں۔میک ملن خاص طور پر اپنے ان پلیئرز پر بہت زیادہ انحصار کررہے ہیں جوکہ راوں برس مختلف ممالک میں ٹوئنٹی20 لیگزکھیل چکے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے بہت سے کھلاڑیوں نے آئی پی ایل، سی پی ایل ،انگلش ٹی 20 بلاسٹ وغیرہ میں صلاحیتوں کے جوہردکھائے اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس اس فارمیٹ کے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close