پاکستان

کشمیر ڈے پر ایک بار پھر بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کشمیر کے یوم سیاہ پر ایک بار پھر پاکستان کو گیدڑ بھبکی-

نئی دہلی میں کشمیر میں قبضہ کرنے کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوج کے اہلکاروں سے متعلق منعقد تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بنگلا دیش جیسی صورتحال پیدا کررہا ہے اور 71 کی شکست کا بدلہ لینے کیلئے کشمیر میں پراکسی جنگ لڑرہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کو کشمیر میں الجھا کر رکھنا ہے، لیکن بھارتی ریاست اور فوج اتنی مضبوط ہے کہ کشمیر پر کنٹرول برقرار رکھ سکتی ہے۔

جنرل بپن راوت نے بڑھک ماری کہ کوئی بھی ملک کشمیر کو طاقت یا کسی اور طریقے سے بھارت سے نہیں چھین سکتا، اگر پاکستان سرحد پار دراندازی کرتا رہا تو اسے خود نقصان پہنچے گا اور بھارتی فوج اس کے خلاف دیگر اقدامات اٹھاسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل جموں کشمیر میں عدم استحکام اور اس پر قبضے کی کوشش کررہا ہے، 71 کی جنگ اور بنگلا دیش بننے کے بعد ان کوششوں میں تیزی آگئی ہے، تاہم وہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکا۔

بھارتی آرمی چیف نے نہتے کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج پر پتھراؤ کرنے والے کشمیری بھی دہشت گرد ہیں اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close