انٹر نیشنلپاکستان

سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کہاں ہوں گی؟ فیصلہ ہوگیا

منامہ: ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی سماعت سعودی عرب میں ہوگی یا ترکی میں فیصلہ ہوگیا-

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودیہ کے وزیر خارجہ طابق بحرین میں ہونے والی علاقائی سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تل کی تحقیقات کے لیے وقت درکار ہوتا ہے لیکن دنیا اس معاملے پر ہیجانی کیفیت کا شکار ہوگئی ہے۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس معاملے بہت جلدی مچائی جارہی ہے، لگتا ہے یہ معاملہ ہسٹریائی ہوگیا ہے جس پر بلاوجہ ہیجانی کیفیت پیدا کی جارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے تفتیشی حکام کی ترکی کے ساتھ استنبول میں مشترکہ تحقیقات جاری ہیں تاہم ملزمان کے خلاف سعودی قوانین کے تحت اور سعودی عرب میں ہی سماعت ہوگی۔

امریکا کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، صحافی کے قتل کی وجہ سے ان تعلقات میں دراڑ نہیں آئے گی۔ چند بیانات سے تعلقات کو کمزور نہیں بنایا جاسکتا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close