پاکستان

کوئی اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا کہ نہیں ؟ سول ایوی ایشن نے سب بتادیا

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام الزام کو مسترد کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کردی کے کوئی بھی اسرائیلی طیارہ پاکستان میں نہیں اترا-

حکومت کی آفیشل اکاؤنٹ پر ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سول ایوی ایشن نے کہا کہ ‘کسی اسرائیلی طیارے کی پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر آمد کی افواہ میں کوئی صداقت نہیں’۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایسا کوئی طیارہ پاکستان کے کسی ایئرپورٹ پر نہیں اترا’۔

یاد رہے کہ ایوی شارف (Avi Scharf) نامی ایک اسرائیلی صحافی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ایک اسرائیلی طیارہ پاکستان آیا، تاہم وہ طیارہ دارالحکومت تل ابیب سے براہ راست اسلام آباد نہیں پہنچا بلکہ طیارے کے پائلٹ نے چالاکی کرتے ہوئے پہلے اسے 5 منٹ کے لیے عمان میں لینڈ کروایا اور پھر وہاں سے اسلام آباد کے لیے اڑان بھری۔

 

دوسری جانب ایک برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ‘گلوبل ایکسپریس ایکس آر ایس’ نامی مذکورہ طیارہ اسرائیل میں رجسٹرڈ نہیں تھا اور اسے کینیڈا کی طیارہ ساز کمپنی بمبار ڈیئر نے بنایا تھا۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close