پاکستان

چیف جسٹس شاہ رخ جتوئی کی عیاشی پر برھم، مجرم کو ڈیتھ سیل بھیجنے کا حکم

کراچی: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کی جیل میں عیاشیوں پر شدید برھم فوری طور پر ڈیتھ سیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

آج پاکستان کے ہیریوں چیف جسٹس میاں ثاقب نے کراچی رجسٹری میں ملیر جیل کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے بھی گفتگو کی-

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے سیل کا بھی دورہ کیا اور سی کلاس ہونے کے باوجود اتنی سہولیات دیکھ کر شدید برھمی کا اظہار کیا اور کہا کہ قتل کیس کےمجرم کو جیل میں اتنی سہولت کس بنا پرفراہم کی جارہی ہے۔

چیف جسٹس نے فوراَ شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل منتقل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے جیل انتظامیہ سے اس بارے میں رپورٹ طلب کرلی-

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close