پاکستان

عدالت نے شہباز شریف کے داماد کی جائیدایں ضبط کرنے کا حکم دے دیا

لاہور: احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیدایں ضبط کرنے کا حکم دے دیا-

آج احستاب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کی جائیداد ضبط کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ،نیب نے شہباز علی کی پراپرٹی کی تفصیلات عدالت میں جمع نہیں کرائی-

سماعت کے آغاز میں نیب پراسیکیوٹڑ کا کہنا تھا کہ عمران علی کے علی سینٹر، علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارٹمنٹ ہیں، علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے، گلبرگ 3 میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ ہے، غوث الاعظم ڈویلپرز کے نام پر بھی کروڑوں روپے کی جائیداد عمران علی کے نام ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیسڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی عمران علی کی ملکیت ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ عمران علی پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر سے 13 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے، انہیں نیب میں طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، عمران علی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تاہم ملزم بیرون ملک فرارہو ہوچکا ہے۔

دلائل مکمل کرنے کے بعد عدالت نے شہباز علی کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلات جمع کروانے کا حکم دے دیا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close