سائنس/ٹیکنالوجی

خواتین کو تیزاب سے محفوظ بنانے والا میک اپ تیار

لندن: لندن کی ایک مشہور ماہر ڈاکٹر الماس احمد نے عورتوں کو تیزاب کے حملے سے محفوظ بنانے کے لیے حیران کن میک اپ تیار کرلیا-

دنیا بھر کی طرح دنیا کے مشہور شہر لندن میں بھی خواتین کے اوپر تیزاب سے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان سب کو مد نظر رکھتے ہوئے لندن کی ایک معروف ڈاکٹر الماس احمد نے ایک حیران کن میک اپ تیار کیے ہے جس کے استمعال سے تیزاب کا اثر نہیں ہوگا-

32 سالہ الماس احمد نے کہا کہ برطانوی ماڈل کیٹی پائپر پر تیزابی حملے کے بعد ایسے میک اپ کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔ نہوں نے ’ اکیریئر‘ نامی مرکب بنایا ہے جو تیزاب کے ساتھ تعامل نہیں کرتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کیمیکل 400 درجے سینٹی گریڈ تک حرارت برداشت کرسکتا ہے اور اس کی تیاری پر وہ اپنی جیب سے لاکھوں روپے خرچ کرچکی ہیں۔ انہیں امید ہے مجاز ادارے ان کی نئی ایجاد کو استعمال کرنے کی اجازت دے دیں گے۔

وہ گزشتہ 10 برس سے ایسے میک اپ پر کام کررہی ہیں جو خواتین پر اچانک ہونے والے تیزابی حملے سے بچاسکے۔ پہلے مرحلے میں انہوں نے اسے ایک فاؤنڈیشن کریم میں ملایا اس کے بعد وہ اس مرکب سے سن اسکرین اور موئسچرائزر بنائیں گی۔

انھوں نے یہ دعوہ بھی کہا کہ نا صرف ان کا بنایا گیا کیمیکل واٹر پرووف ہے بلکہ اسے عام کریمز، فیس پائوڈر اور یہاں تک کہ لپ سٹک میں بھی استمعال کیا جا سکتا ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close