پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی بہن اور دیگر پی ٹی آئی کارکنان کے متعلق بڑا انکشاف

اسلام آباد: ایف آئی اے نے ایک اور بڑی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی جس کے مطابق عمران خان کی بہن کے نام کروڑں ڈالرز کی ٰغیر قانونی پراپرٹی ہے-

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے غیرملکی اثاثوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی ہے جس کے مطابق کئی سیاسی اور سرکاری لوگوں کی غیر قانونی پراپرٹی ہے-

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق زیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک نکلیں ہیں، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علیمہ خانم کو نوٹس جاری کر دیا ، یہ نوٹس ان کے اپنے ملازم کے دعوے کی روشنی میں بذریعہ ای میل بھی بھیجا گیا ہے۔

ان میں ایک بڑا نام پیپلز پارٹی کے مرحوم وزیر مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 جائیدادیں ہیں تاہم انہوں نے ان جائیدادوں کی ملکیت سے انکارکیا ہے اوران کے ملازم نے نوٹس وصول نہیں کیا۔

ان میں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے رہنما جن میں معاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم، عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان، سابق سینیٹر انوربیگ کی اہلیہ، سینیٹر تاج محمد آفریدی، میر حسن تالپور، سابق سینیٹرعمار احمد خان، کسٹمز کلیکٹر شاہد مجید، ایف بی آرافسر واصف خان، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، سابق ایکسین زاکم خان، کلیکٹر کسٹمز واحد خورشید کی اہلیہ جب کہ مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں بھی دبئی میں جائیداد کی مالک نکلیں۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close