پاکستان

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کا فیصلہ اور اپنے خلاف بنائی گئی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردی-

اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جسٹس نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تمام کارروائی قانون اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کو الزامات کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی، کارروائی کا مقصد مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بننے سے روکنا تھا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ غیرطریقے سے برطرفی پلان کا حصہ تھی، سپریم جوڈیشل کونسل کی برطرفی کی سفارش میں بدنیتی شامل تھی، درخواست گزار کو اس کے آئینی حق سے محروم رکھا گیا اور آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کے تحت قانونی اور مساوی حق نہیں ملا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close