شوبز

عالیہ بھٹ کی والدہ نے بھی اپنے ساتھ ہوئی جنسی ہراسانی پر خاموشی توڑدی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی کوشش پر منہ کھول دیا-

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان عالیہ بھٹ کی والدہ اداکارہ سونی رازدان کا کہنا تھا کہ انہیں بھی ماضی میں ایک شخص نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا، تاہم انہوں نے اپنے ساتھ مکروہ فعل کی کوشش کرنے والے شخص کا نام بتانے سے گریز کیا۔

جب ان سے اس معاملے پر خاموش رہنے کی بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاموش رہنے کی وجہ وہ شخص تھا جس نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، وہ شخص نہ صرف شادی شدہ تھا بلکہ اس کا ایک چھوٹا بچہ بھی تھا لہٰذا اگر میں اس بارے میں کسی کو بتاتی تو اس کا اثر اس کی فیملی پر پڑتا اور اس کے لیے مشکلات کھڑی ہوجاتیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں نے اس بارے میں شرمندگی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس شخص کی فیملی کے بارے میں سوچ کر خاموشی اختیار کیے رکھی۔ میں نے اس وقت صورتحال پر قابو پالیاتھا اور اس واقعے میں میرے ساتھ کچھ غلط بھی نہیں ہوا تھا لہٰذا میں نے خاموش رہنے کو ترجیح دی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close