پاکستان

پاکستان 2022 میں کیا کرنے والا ہے ؟؟ فواد چوہدری نے سب بتا دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی طرف سے ایک بڑا دعوہ سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان اپنے پہلے خلائی مشن پر جائے گا۔

وقاقی وزیر نے ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے جس کے تحت پاکستانی مشن چاند پر جائے گا۔

اگر پاکستان یہ کرنے میں کامیاب رہا تو پاکستان کا یہ چاند پر جانے والا پہلا خلائی مشن ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس سے پہلے بھی چین کی مدد سے دو سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھجوائے تھے۔

ان دونوں میں سے ایک پاکستان میں تیار ہونے والا پاک ٹیس – 1 اے تھا جو کہ حساس آلات اور کیمروں سے لیس خلا ہے جبکہ دوسرا چین سے خریدا گیا پی آر ایس ایس 1 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close