پاکستان

حمزہ شہباز نے پرویز الہی کو جھاڑ پلادی

لاہور : حمزہ شہباز نے پرویز الہی کو جھاڑ پلادی، دیکھیے کیا کیا کہ دیا-

حمزہ شہباز نے کہا کہ جعلی تصویر پر اسپیکر نے رولنگ دی اور ہمارے 6 اراکین کو معطل کیا گیا،کیا وجہ ہے کہ اسپیکر صاحب شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش کررہے ہیں؟ اسپیکر ہمیشہ کمیٹی بناکر انکوائری کراتے ہیں اور پھر رولنگ دیتے ہیں۔

وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کل نیازی صاحب نے قوم سے دس منٹ کا خطاب کیا، احتساب کی بات کرنے والے نیازی صاحب احتساب وہ کرتا ہے جس کا دامن صاف ہو، عمران خان بھی ہیلی کاپٹر کیس میں پیشیاں بھگت چکے ہیں، آپ ہیلی کاپٹر میں سرکاری تیل ضائع کرنے کا جواب دیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات اور یوٹرن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہم نے پنجاب کے بجٹ کا 36 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کے لیے رکھا، ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کا بھی آپ سے جواب مانگیں گے۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close