پاکستان

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے ن لیگ پر لفظوں کے وار

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے حمزہ شہباز اور ن لیگ پر شدید تنقید-

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے توپوں کا رخ ن لیگ کر طرف کر لیا اور کہا کہ (ن) لیگ والوں نے پہلے اجلاس میں بھی ہنگامہ آرائی کی، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر بھی ہنگامہ آرائی کی گئی، یہ چوتھی بار ہنگامہ آرائی ہوئی اور حمزہ شہباز نے گلا پکڑنے کی کوشش کی۔

حمزہ شہباز کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز بچوں کی طرح ہیں، اگر ایک بچہ ضدی ہے تو اسے ضد کرلینے دیں لیکن جو ساتھ کھڑے ہیں انہیں چاہیے کہ بچے کو سمجھائیں، اپوزیشن بات کرنے کی تمیز سیکھ جائےگی تب بات بھی ہوگی، اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close