پاکستان

پنڈی بھٹیاں میں پسند کی شادی کرنا موت کی وجہ بن گیا

حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں ہوا دل دہلا دینے والا واقع نوجوان وکیل کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا-

پولیس زرائع کے مطابق 25 سالہ ایڈووکیٹ ثقلین عباس کی لاش پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں چوکیریاں کے قریب سے نہر جھنگ برانچ سے برآمد ہوئی۔

ثقلین عباس کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 19 اکتوبر کی شام لڑکی کے چچا اور دیگر رشتے داروں نے مل کر ثقلین عباس کو اغوا کیا اور بعدازاں اس کی لاش برآمد ہوئی۔

دوسری جانب پنڈی بھٹیاں بار ایسوسی ایشن نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے پولیس سے جلد تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close