انٹر نیشنل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سے سعودی عرب پر برھم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی بدترین مثال قائم کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کا قتل سعودی عرب کی جانب سے ’معاملے کو من پسند طریقے‘ سے پیش کرنے کی بدترین مثال ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ صحافی کے قتل اور تحقیقات کو چھپانے کے لیے ناقص منصوبہ بندی کی گئی اور ایسا کرنے والوں نے بڑی مصیبت کو دعوت دی ہے، ایسی کمزور کہانی بنانے والے کو ایک بڑی مشکل کا سامنا کرنا ہوگا۔

انھوں نے امریکی جریدے وال اسٹریٹ کو ایک انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو صحافی کے قتل سے متعلق منصوبہ بندی اور دیگر باتوں کا علم نہیں ہوگا اور مجھے شاہ سلمان کی باتوں پر پورا یقین ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان کے صحافی کے قتل میں شامل ہونے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی نسبت سلطنت کے سارے معاملات ولی عہد محمد بن سلمان دیکھ رہے ہیں اس لیے اگر کوئی قتل کے معاملے کو بھی دیکھ رہا ہوگا تو وہ محمد بن سلمان ہی ہوں گے۔

 

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close