پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عوام کو نیا عذاب دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا-

واضح رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی اس سے قبل بھی دو دفع بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے فیصلہ واپس لی چکی ہے-

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت کی اور ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا ہے، واجبات کی وصولی اور گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے اقدمات کیے ہیں۔

جب ان سے اس بارے میں تفصیلات کا پوچھا گیا تو انھوں نے بتانے سے انکار کردیا-

ذرائع کا کہنا ہےکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 300 روپے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا البتہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 10 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔

یاد رہے نیپرا اس سے قبل ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close