کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے پہلے ہی سرفراز الیون کا اہم ہتھیار باہر

ابوظہبی: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج رات آمنے سامنے ہوں گی اور برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گی-

محمد عباس اور دیگر کھلاڑیوں کی اہم پرفارمنس کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ سیریز جیتنے کے بعد آج دونوں ٹیمیں ایک بار پھر سے آمنے سامنے آئیں گی-

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دونوں سیریز بہت اہم ہیں، آسٹریلیا کی ٹیم بھی بہت مضبوط ہے لیکن ہم اپنی ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو سمجھاتا ہے کہ غیر ضروری عناصر سے دور رہیں جس کے بعد اب کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ اگرکوئی ایسی چیز دیکھیں تو فوری مطلع کریں۔

شعیب ملک کی عدم شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عیب ملک کو پہلا میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیوں کہ وہ اسپتالوں میں مصروف رہے ہیں اس لیے فوری طور پر ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں ہے، ان کی جگہ نوجوان کھلاڑی حسین طلعت کو لیں گے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہ پاکستان ٹیم کو کسی بھی طرح آسان حریف نہیں کہہ سکتے، پاکستان اس وقت بہت اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے، اس کے پاس بڑے نام نہیں ہیں لیکن جذبہ بہت ہے

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close