پاکستان

می ٹو’ مہم کی بانی کا مذاق اڑانا اداکار مانی کو شدید مہنگا پڑگیا

اداکار اور میزبان مانی کو می ٹو مہم کی بانی خاتون ترانا برک کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا اور عوام نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا-

اداکار مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر چلائی گئی می ٹو مہم کی بانی خاتون ترانا برک کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ، ’یہ ہیں می ٹو مہم کی بانی ترانا برک، معلوم نہیں کہ ان کو کس نے اور کیوں چھیڑا؟

واضح رہے کہ ترانا برک ایک سیاح خاتون ہیں اور انھوں نے خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور می ٹو مہم کا آغاز کیا تھا-

اداکار مانی نے رنگ اور نسل کی بنیاد پر ان کو تنقید کا نشانہ بنانا جو ان کو خوب مہنگا پڑا-اور صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا-

اداکار مانی نے رنگ اور نسل کی بنیاد پر ان کو تنقید کا نشانہ بنانا جو ان کو خوب مہنگا پڑا-اور صارفین نے ان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا-

ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے، آپ نے اپنا احترام کھودیا‘۔

جبکہ ایک صحافی نے تو ان کو ‘مضحکہ خیز’ بھی قرار دے دیا۔

کسی نے مانی کو مخاطب کرکے لکھا، ‘آپ کو شرم آنی چاہیے’۔

مانی اپنی بے عزتی برداشت نا کر پائے اور دل برداشہ ہوکر پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close