پاکستان

وزیراعلی سندھ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی کلاس لے لی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بار پھر سے فیصل واوڈا کو والو مین کی نوکری کی پیش کش کردی-

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو والو مین کی نوکری کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ والو بند کرنا اور کھولنا کسی اور کا کام ہے، فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ انہیں والو بند کرنا اور کھولنا آتا ہے، اگر کوئی ویکسنی ہوئی تو واٹربورڈ کو کہیں گے ان کا انٹرویو لیں اور اگر وہ میرٹ پر اترتے ہیں تو انہیں نوکری دیں، اس طرح ان کا شوق پورا ہوجائے گا۔

وزیراعلی سندھ نے پاکستان کوارٹرز کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوارٹرز کی زمین سندھ حکومت کی نہیں وفاق کی ہے، علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کےلیے پولیس کو پیچھے ہٹنے کا کہا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close