پاکستان

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا-

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی یعنی کہ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 44 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست کی تھی لیکن نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔

بجلی کی قیمت بڑھنے سے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بڑا طوفان آئے گا جا تقریبا 2 ارب 40 کروڑ روپےکا ہوگا-

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کراچی کی علاوہ پورے پاکستان میں کیا جائے گا-

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close
Close